Hudabia paper mills reference hearing by supreme court

Hudabia paper mills reference hearing by supreme court

Hudabia paper mills reference hearing by supreme court on appeal of NAB. Hearing would be in progress on monday in Supreme court of Pakistan. Pakpride.com

Hudabia paper mills reference hearing by supreme court

اسلام آباد (Pakpride) شریف خاندان کے لئے ایک اور مشکل، سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپر مل ریفرنس دوبار کھولنے کیلئے نیب کی اپیل پر 13 نومبر سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

Hudabia paper mills reference

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے حدیببہ پیپر ملز ریفرنس کھولنے کیلئے نیب کی اپیل پر بینچ تشکیل دیا۔ بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس دوست محمد اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہونگے۔ پہلی سماعت 13 نومبر کو ہوگی۔




رجسٹرار آفس نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کو نوٹس جاری کر دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے شریف برادران کیخلاف حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس خارج کر دیا تھا۔ نیب نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے ریفرنس دوبارہ کھولنے کی اجازت طلب کر رکھی ہے۔ نیب نے پاناما کیس میں پانچ رکنی بینچ کی آبزرویشن پر اپیل دائر کی تھی۔




خیال رہے لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے اکتوبر 2011 میں نیب کو اس ریفرینس پر مزید کارروائی سے روک دیا تھا۔ حدیبیہ ریفرنس مشرف دور میں سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے 25 اپریل 2000 کو لیے گئے اس بیان کی بنیاد پر دائر کیا گیا تھا

Comments

comments

Check Also

Pakistan v India ICC Champion trophy Final Highlights 2017

Pakistan v India ICC Champion trophy Final Highlights 2017

Pakistan v India ICC Champion trophy Final Highlights 2017 Pakistan v India ICC Champion trophy ...

Leave a Reply

© Copyright 2013, Pakpride.com All Rights Reserved